ٹرمپ فحش فلموں کی ادکارہ کے الزمات کو مستردکرتے ہیں،ترجمان وائٹ ہاؤس
واشنگٹن (این این آئی)وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ فحش فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینلیز کی جانب سے لگائے گئے الزام کو درست نہیں سمجھتے کہ اْنھوں نے 2006ء میں مستقبل کے امریکی سربراہ کے ساتھ رات گزاری تھی اور یہ کہ پانچ سال بعد، اِس تعلق کے بارے میں زبان کھولنے کی صورت میں نتائج بھگتنے کی دھمکی دی گئی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے ترجمان راج شاہ نے اس تاثر کی تردید کی کہ ٹرمپ اس غلط روش میں کسی طور پر ملوث تھے۔
، چونکہ یہ دعویٰ کیا گیا ۔کہ اْن کے ذاتی وکیل مائیکل کوہن نے 2016ء کے صدارتی انتخابات سے کچھ ہی عرصہ قبل اپنی جیب سے فحش فلموں کی ایکٹریس کو 130000 ڈالر ادا کیے تھے۔شاہ نے کہا کہ جھوٹے الزامات کا ہمیشہ عدالت سے باہر ہی تصفیہ ہوتا ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس