مشترکہ مفادات کونسل کا قومی آبی پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت پر اتفاق

مشترکہ مفادات کونسل کا قومی آبی پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی )مشترکہ مفادات کونسل(سی سی آئی)نے قومی آبی پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت پر اتفاق کرتے ہوئے صوبائی تجاویز کو شامل کرنے کے بعد مجوزہ پالیسی حتمی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ اجلاس میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔منگل کو مشترکہ مفادات کونسل کا 36 واں اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شرکت کی جبکہ پنجاب کی نمائندگی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کی۔ تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور وفاقی سیکرٹریوں کے علاوہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے اجلاس کو قومی آبی پالیسی کے مسودہ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان تیزی کے ساتھ پانی کی کمیابی کا حامل ملک بنتا جا رہا ہے، پائیدار ترقیاتی اہداف کا تقاضا ہے کہ مربوط آبی وسیلہ انتظام اختیار کیا جائے، آبادی میں اضافہ اور معیشت کے مختلف شعبوں کیلئے پانی کی طلب کی بناپر ذخیرہ کی گنجائش بڑھانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔مشترکہ مفادات کونسل نے قومی آبی پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت پر اتفاق کرتے ہوئے صوبائی تجاویز کو شامل کرنے کے بعد مجوزہ پالیسی حتمی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ اجلاس میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
مشترکہ مفادات

مزید :

علاقائی -