فاٹا کے تمام مسائل کا حل خیبر پختونخوا میں انضمام سے وابستہ ہے:اسفندیار

فاٹا کے تمام مسائل کا حل خیبر پختونخوا میں انضمام سے وابستہ ہے:اسفندیار

کراچی (این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے چاہے کتنا ہی بڑا رہنماکیو ں نا ہو تنظیمی نظم و ضبط سے بالاتر نہیں ہوسکتا۔ فاٹا کے تمام مسائل کا حل خیبر پختون خوا میں انضمام سے وابستہ ہے ، فاٹا انضمام کے مطالبے سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ آئندہ عام انتخابات سے قبل فاٹا کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں مناسب نمائندگی ، عوام کوپشاور ہائی کورٹ تک رسائی ، آپریشن سے بے گھر ہونیوالے قبائلیوں کی جلد باعزت واپسی یقینی اور نقصانات کا مناسب ازالہ کیا جائے۔ ایم ایم اے کی بحالی اسلام کیلئے نہیں بلکہ اسلام آباد کیلئے ہے، گزشتہ روز مردان ہاؤس میں پارٹی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا قبائلیوں میں بے چینی شدید تر ہوتی جارہی ہے فاٹا کی محرومیوں کا جلد ازالہ کیا جائے کسی صورت باچا خان بابا کے عدم تشدد کے راستے کو نہیں چھوڑیں گے باچا خان اور ولی خا ن بابا کے افکار کی روشنی میں پختونوں اور تمام مظلوم قومیتوں کی بقاکی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

عوامی نیشنل پارٹی ہو یا نیپ کبھی مصلحتوں کا شکا ر نہیں ہوئی فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے حوالے سے جلد ایک اور آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ۔ پانچ برسوں تک مولانا فضل الرحمن اور سراج الحق کو اسلام کی کوئی فکر نہیں تھی ، سراج الحق عمران خان اور مولانا فضل الرحمن نواز شریف کے اتحادی ہیں، مولانا فضل الرحمن عمران خان اورسراج الحق نواز شریف کو بر ابھلا کہتے رہے اقتدار کے خاتمے کے ایام قریب آتے ہی دونوں کواسلام یاد آگیا ۔سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین کیلئے پی ٹی آئی سے ووٹ لیکر عمران خان کو بے نقاب کر کے زرداری صاحب کو کریڈٹ ضرور دوں گا ۔

اسفندیارولی

مزید : علاقائی