آئندہ عام انتخابات میں کراچی سے بھی کئی نشستوں پرفتح یاب ہونگے: فریال تالپور

آئندہ عام انتخابات میں کراچی سے بھی کئی نشستوں پرفتح یاب ہونگے: فریال تالپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے آئندہ عام انتخابات میں کراچی سے بھی کئی نشستوں پر الیکشن جیتیں گے ،کراچی سندھ کاحصہ ہے اور یہاں تمام قومیتیں بستی ہیں پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پیپلز کلچر ونگ کی جانب سے بلاول چورنگی پر لگائے جانیوالے ممبر سازی کیمپ کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انکا مزید کہنا تھا کراچی میں ممبر سازی مہم کا اچھا رسپونس ملا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ پارٹی رکنیت حاصل کررہے ہیں جبکہ بے نظیرآباد لاڑکانہ خاص طور پر کراچی میں پارٹی تنظیم اچھا کام کررہی ہے۔
اور ممبر سازی کے اس عمل سے تمام لوگوں کے چہرے خوشی سے دمک رہے ہیں۔گوں میں شعور زندہ ہورہا ہے اور یہاں کے لوگ تیزی سے پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں اور عوام کی خدمت سے پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

مزید :

علاقائی -