بے نظیر اےئرپورٹ کوفوج اور سول ایوی ایشن کے حوالے کرنے کا فیصلہ

بے نظیر اےئرپورٹ کوفوج اور سول ایوی ایشن کے حوالے کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد( آن لائن ) بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو ایئر فورس ، آرمی اور سول ایوی ایشن کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔ اےئرپورٹ کا رن وے نور خان ائیر بیس کے کنٹرول میں جبکہ اےئرپورٹ ٹرمینل اور بلڈنگ سول ایوی ایشن کے حوالے کی جائے گی، ؂اےئرپورٹ اب صرف وی وی آئی پی کیلئے استعمال ہوگا ،فیصلے پر عملدرآمد نیو ایئر پورٹ کے آپریشنل ہونے کے بعد ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق جہازوں کی پارکنگ اور ڈیلٹا ٹیکسی قاسم بیس کو دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ آرمی ایوی ایشن نے ایوی ایشن ڈویژن سے جہازوں کا پارکنگ ایریا مانگ لیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن نے اےئرپورٹ سے دفاعی آلات کی منتقلی سے متعلق مشاورت اور آلات کی منتقلی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، بے نظیر اےئرپورٹ سے تمام آپریشن نیو اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا جائے گا تاہم بے نظیر اےئرپورٹ صرف وی وی آئی پی کے لئے استعمال ہوگا ۔

مزید :

علاقائی -