حجرہ ، ناقص صفائی پر چیف جسٹس کاازخود نوٹس، چیف میونسپل کمیٹی معطل

حجرہ ، ناقص صفائی پر چیف جسٹس کاازخود نوٹس، چیف میونسپل کمیٹی معطل

  

حجرہ شاہ مقیم (نمائندہ خصوصی ) حجرہ شاہ مقیم میں صفائی کی ابتر صورتحال گلیاں تالاب چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قربانی کا بکرا ثابت ہوا چیف جسٹس کے سوموٹو پر راؤ جمیل چیف میونسپل کمیٹی کو معطل اہل محلہ کا احتجاج ، ڈی سی ایکشن کے باوجود گلیوں کی صورتحال جوں کی توں گلیوں میں ٹف ٹائل نہ لگائی جا سکی ۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم میں صفائی کی ابتر صورتحال پر چیف جسٹس کے از خود نوٹس پر مقامی ایم پی اے و ایم این اے کل عدالت طلب ، ڈی سی اوکاڑہ موقع پر پہنچ کر گلیوں کی صورتحال چیک کرنے کے بعد چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو معطل کر د یا جبکہ بقیہ عملہ پر مزید کاروائی کا وعدہ کیا جبکہ دوسری طرف اہل محلہ اور کونسلر حاجی موسیٰ خاں وغیرہ نے احتجاج کر تے ہو ئے کہا کہ مٹی پاؤ نا منظور گلیوں کی ابتر صورتحال جوں کی توں ہے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہے کیچڑ پر مٹی ڈال کر چھوڑنے سے گندگی اور پھیل جا ئے گی انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی میں چیف جسٹس مدد کریں انکے سوموٹو پر انہیں خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔

حجرہ شاہ مقیم

مزید :

علاقائی -