حافظ آباد،فیصل آباد ،لاہو،ر مانسہرہ اور اٹک میں حج تربیتی پروگرام آج ہو گا

حافظ آباد،فیصل آباد ،لاہو،ر مانسہرہ اور اٹک میں حج تربیتی پروگرام آج ہو گا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم2018ء پنجاب زون کے حج تربیتی پروگرام آج 28مارچ بروز بدھ کوحافظ آباد،فیصل آباد ،لاہور میں جبکہ کل29مارچ بروز جمعرات کووزیر آباد،لاہور میں ہوں گے،آج ہونے والے حج تربیتی پروگرام حافظ آباد میں جناح پبلک ہال حافظ آباد سٹی میں،فیصل آباد میں اقبال آڈیٹوریم ایگریکلچرل یونیورسٹی فیصل آباد، لاہور میں دار الحجاج نیکلسن روڈنزد اسٹیشن ، میں صبح9بجے شروع ہوں گے، سرکاری عازمین کی شرکت لازمی ہے ۔اسلام آباد گیٹ وے کے زیر اہتمام حج2018ء سرکاری سکیم کے عازمین حج کے تربیتی پروگرام آج28مارچ کومانسہرہ اور اٹک میں جبکہ کل29مارچ کوراولپنڈی،مانسہرہ میں ہوں گے اسلام آباد حاجی کے زیر اہتما م آج مانسہرہ میں مسجد طٰحٰہ باد صفدر روڈ نزد عبد اللہ ہاؤس مانسہرہ ،اٹک میں پیرا ڈائز میرج ہال مین راولپنڈی روڈ فتح جھنگ میں صبح9بجے شروع ہو گا،تمام عازمین حج پروگرام میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

تربیتی پروگرام

مزید : صفحہ آخر