حج قرعہ اندازی میں تاخیر، سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی حالت زار پر اظہار برہمی
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے حج قرعہ اندازی میں تاخیر،مجاملہ ویزوں میں اپنوں کو نوازنے،بھارت کی جانب سے زائرین کو ویزوں میں تاخیر،سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی حالت زار اور کٹاس راج مندر کے خشک ہونے کا معاملہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کٹاس راسج مندر کا پانی آس پاس کی فیکٹریوں نے کھینچ لیا ہے جس سے پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے ،شگفتہ جمانی کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے بتایا کہ کمیٹی کو درخواست کی تھی تیاری کے لیے وقت درکار ہے اجلاس موخر کیا جائے ،مفتی اعظم مصر کی آمد کے باعث وزارت مصروف رہی معلوم جنہیں درخواست کیوں مسترد کی گئی اس پر چےئر پرسن نے بتایا کہ کمیٹی نے بر وقت ایجنڈا اور نوٹس بھجوایا تھا ،دوران اجلاس لیگی ایم این کے رمیش لال سیکرٹری مذہبی امور کے خلاف پھٹ پڑے اور کمیٹی سے واک آوٹ کی دھمکی دے دی،ان کا کہنا تھا کہ وزیر اور سیکرٹری فون تک نہیں سنتے میں وزارت مذہبی امورکے دفتر گیا تو سیکرٹری نے 15منٹ انتظار میں بٹھائے رکھا میں تو اجلاس میں بطور بائیکاٹ آنا ہی نہیں چاہتا تھا ابھی بھی واک آوٹ کرنا چاہتا ہوں سیکرٹری مذہبی امور نے بتایا کہ4گھنٹے تک حج میٹنگ تھی رمیش کمار آئے تھے مل کر چلے گئے میں رمیش لال اور میش کمار کی غلط فہمی میں الجھ گیا پھر بھی معذرت چاہتا ہوں اس پر اراکین سیکرٹری مذہبی امور کو معاف کر دیا ،علی محمد خان نے پوچھا کہ کٹاس راج کے 4کلو میٹر کے اندر فاصلے پر سیمنٹ فیکرٹری کو کس نے این او سی دیا اس مسعلے پر مکمل رپورٹ دی جائے ،کٹاس راج ہندؤں کے لیے مقدس جگہ ہے اس کا پانی فیکٹریوں نے کھینچ لیا ہے پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے کٹاس راج تالاب کی بحالی کے لیے فیکٹریاں بند بھی کرنا پڑیں تو کر دی جائیں،نجی ٹورز اپریٹرز کو نمبر دینے کے معاملہ پر چےئرمین کمیٹی نے کہا کہ وزیر مملکت امین الحسنات کی سربراہی میں کمیٹی کا فائدہ کیا ہے اگر16گریڈ کے افسر حکمت اللہ نے فیصلہ کرنا ہے ،چےئرمین کمیٹی نے حکمت اللہ کو کمیٹی اجلاس میں بطور سزا کھڑا کر دیا اجلاس میں مجاملہ ویزوں کا من پسندافراد کو اجراء کا معاملہ بھی زیر بحث لایا گیا جبکہ وزارت مذہبی امور نے مجاملہ ویزہ لینے والوں کی تفصیلات قائمہ کمیٹی کو دے دیں تا ہم اس دوران لسٹ میں مجاملہ ویزہ لینے والوں کے قومی شناختی کارڈ نمبر لسٹ میں نہیں دئیے گئے ،اراکین نے سوال اٹھایا کہ کیسے پتا چلے گا کہ جو چار سو پچھتر مجاملہ ویزے دئیے گئے وہ کہاں کے تھے ہو سکتا ہے سارے کے سارے وزیر کے حلقے کے ہوں،چےئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ میں بتا سکتی ہوں کن کن لوگوں کو مجاملہ ویزہ والوں کو ہوٹلوں میں وزارت نے ٹھہرایا،وزارت روز نئی نئی باتیں سامنے لے آتی ہے جو لسٹ دی گی اس میں کچھ نام جعلی ہیں مجھے سیدھا سیدھا بتا دیں ورنہ چھوڑوں گی نہیں ،شگفتہ جمانی نے کہا کہ مجھے اور بھی بہت کچھ پتہ چلا ہے ،علی محمد خان نے تجویز دے دی کہ ایف آئی اے سے تحقیقات کرائی جائیں کہ جعلی حاجی کون سے تھے ،قائمہ کمیٹی نے علی محمد خان کی صدارت میں منیارٹی کی مشنز کی تشکیل کے بلز پر حتمی رائے دینے کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کر دی جو2اپریل کو سفارشات کو حتمی شکل دے گی ،علاوہ ازیں سراج خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کامرس اینڈ ٹیکسٹائل نے پاکستان کی برآمدات میں کمی کین حوالے سے برہمی اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تجارتی حجم میں پاکستان کو ہی خسارے کا سامنا رہتا ہے تو ٹڈ اپ کے افسران کے دوروں سے کیا فوائد حاصل ہوئے معاملات کو اتنا پیچیدہ نہ بنائیں کہ لوگ تجارت چھوڑ کر پراپرٹی میں سرمایہ کاری شروع کر دیں ،کمیٹی نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی کمرشل قونصلرز کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی ریلوے نے وزارت ریلوے کو 73ارب روپے پر مشتمل پی ایس ڈی پی منظور کر لیا کمیٹی نے رمیش لال کی سربراہی میں پاکستان ریلوے کی زمینوں پر قبضہ کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے ذیلی کمیٹی بنا دی ،دریں اثناء قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ نے ٹیچرز مستقلی معاملے پر وزیر طارق فضل چودھری کو طلب کر لیا ،قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کے اراکین پی اے سی کامرہ کا دورا کریں گے۔