ہوپ اور وزارت مذہبی امور کے درمیان حج کوٹہ کے معاملے پر مذاکرات ناکام

ہوپ اور وزارت مذہبی امور کے درمیان حج کوٹہ کے معاملے پر مذاکرات ناکام

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ اور وزارت مذہبی امور کے درمیان حج کوٹہ 2018 کی تقسیم کے لئے مذاکرات نتیجہ خیزنہ ہو سکے وفاقی وزیر مذہبی امور 33 فیصدپر قائم، ہوپ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سرکاری 60 فیصد اور پرائیویٹ سکیم 40 فیصد کے فیصلے پر عمل در آمد کے موقف پر قائم، وزارت مذہبی امور نے ہوپ کے ساتھ مذاکرات کا میاب نہ ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا پرائیویٹ حج سکیم کے ساتھ ساتھ سرکاری حج سکیم کے بقیہ 10 فیصد کوٹہ کا التواء کا شکار ،حکومت نے 29 رجب کی ڈیڈ لائن دے دی ،پرائیویٹ سکیم کے حج آرگنائزر نے سارے امور رجب سے پہلے مکمل نہ کئے تو ملک بھر کے حج آرگنائزرہوٹلز ، مکتب، ٹرانسپورٹ کی مد میں سعودیہ ادا کئے گئے کروڑوں ریال ضائع ہونے کا خدشہ ہے ،چیئرمین مرزا خان خلجی کی قیادت میں وفد نے اسلام آباد میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور ان کی ٹیم کے ساتھ طویل مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے۔

مزید :

صفحہ آخر -