پی ایم ایس بیچ 8کے 21 افسروں کی تقرری کے احکامات جاری

پی ایم ایس بیچ 8کے 21 افسروں کی تقرری کے احکامات جاری

  

لاہور( نیوز رپورٹر)محکمہ سروسز کی جانب سے پی ایم ایس بیچ نمبر 8 کے 21 افسروں کی تقرری کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ افسران 30 مارچ سے بطور سیکشن آفیسر مختلف محکموں میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی سے جاری کئے گئے احکامات کے مطابق عمر سرور کو سیکشن آفیسر محکمہ ہائیر ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے، خاتون افسرخیزران علی اور فہد اعجاز کو بھی ہائیر ایجوکیشن میں مقرر کیا گیاہے، منزہ کرامت کو سکول ایجوکیشن میں سیکشن آفیسر تعینات کیاگیا ہے،سونیا صدف اور کامران اشرف بھی سکول ایجوکیشن میں مقرر،انم علی خان سیکشن افسر کانفیڈینشل 4 تعینات ، عشنیٰ طاہر پاپولیشن ویلفیئر ، طارق محمود آئی اینڈ سی میں تعینات ،رضوان اشرف اور عبدالرحمٰن کو لیبر اینڈ ہیومن ریسورس میں تعینات کیاگیاہے۔اسی طرح نعمان محمود محکمہ لائیوسٹاک، یاسر رضوان یوتھ افئیر میں مقرر،احسن ممتاز کو محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن،خواجہ عمیرمحمود کو محکمہ خزانہ میں سیکشن آفیسر تعینات کیاگیا ہے۔ عزمان چوہدری محکمہ فاریسٹ، وائلڈ لائف،سازیل مدثر محکمہ پرائمری ہیلتھ میں مقرر،محمد حیدر کو انرجی ڈیپارٹمنٹ ، محمد اویس کو انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا،عرفان مارٹن کو معدنیات وکان کنی ، ذیشان نصراللہ رانجھا کو ویلفئیر 2 میں سیکشن آفیسر تعینات کیاگیا ہے۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے افسران کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -