صوبے کے وسائل سڑکوں اورپلوں پر لگا ئے جا رہے ہیں، محمودالرشید

صوبے کے وسائل سڑکوں اورپلوں پر لگا ئے جا رہے ہیں، محمودالرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید لیڈی ہیلتھ وکرز کے احتجاجی دھرنا میں پہنچ گئے، مظاہرین میں جوس اور ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کیں اور لیڈی ہیلتھ وکرز کا معاملہ ایوان میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید مال روڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کے احتجاجی دھرنے میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے مظاہرین سے انکے مسائل پر بات چیت کی اور انکے مطالبات کو اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پنجاب حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے وسائل کو سڑکوں پلوں پر لگا یا جا رہا ہے جبکہ شہری اپنے بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں اور پنجاب کا ہر طبقہ اپنے جائز حقوق کیلئے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے لیکن شہباز شریف کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت کی ترجیحات انسان نہیں ہونگے تو مسائل ایسے ہی رہیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو دو دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہافی الفور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے جائزمطالبات تسلیم نہ کئے تو تحریک انصاف اس دھرنے کی قیادت کریگی۔

مزید :

صفحہ آخر -