سپریم کورٹ،طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس ملتوی

سپریم کورٹ،طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس ملتوی

  

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کردی۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس منگل کو سماعت کیلئے مقرر تھا تاہم بینچ میں شامل جج مقبول باقر کی خصوصی بینچ میں مصروفیت کے باعث کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔ عدالت نے طلال چوہدری کو کیس کی سماعت کے بغیر ہی چھ اپریل کی تاریخ دیدی۔

طلال/ توہین عدالت کیس

مزید :

صفحہ آخر -