نادہندہ گاڑیوں کے خلاف آج سے کریک ڈاؤن کا اعلان

نادہندہ گاڑیوں کے خلاف آج سے کریک ڈاؤن کا اعلان

لاہور(سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹرریجن سی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رانا قمرنے نان کمپیوٹرائزڈ، غیر نمونہ نمبر پلیٹس ، ٹوکن ٹیکس نادہندہ اور اوپن ٹرانسفر ڈیڈ رکھنے والوں کے خلاف آج 28مارچ کو کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے ۔اس ضمن میں لاہور میں مختلف جگہوں پر ناکے لگاکر کارروائی کرنے کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو صبح8بجے سے 5بجے تک کارروائی کریں گی ۔ موٹررجسٹریشن اتھارٹیز 6کی افسر طاہرہ چٹھہ اورملک محمد اسلم اپنے سٹاف کے ہمراہ لبرٹی چوک میں ، محمد علی نوید اورسخاوت علی خرم فیکٹری ایریا والٹن روڈ لاہور ،عدیل امجد اورملک محمد نعیم ٹھوکر نیازبیگ جبکہ محمد اکرام شاد اور ذوالفقار احمد بٹ شوکت خانم ہسپتال کے علاقوں میں نان کمپیوٹرائزڈ، غیر نمونہ نمبر پلیٹس ، ٹوکن ٹیکس نادہندہ اور اوپن ٹرانسفر ڈیڈ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

نادہندہ گاڑیاں

مزید : صفحہ آخر