چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان پر وزیر اعظم معافی مانگیں ٗفواد چوہدری

چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان پر وزیر اعظم معافی مانگیں ٗفواد چوہدری

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے حوالے سے بیان کو پارلیمان کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنے بیان پر معافی مانگیں۔ ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ بلوچستان سے پہلی بار منتخب ہونے والے چیئرمین سینیٹ کے خلاف وزیر اعظم کا اس طرح کا بیان ان کے منصب کے مطابق نہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ سینیٹ وفاق کی نمائندگی کرتا ہے اور وزیر اعظم کے بیان سے بلوچستان کے عوام کو افسوس ہوا ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف صادق سنجرانی کی حمایت جاری رکھے گی اور سینیٹ کے خلاف کسی مہم جوئی کا حصہ نہیں بنے گی۔خیال رہے کہ اس بیان کے بعد کچھ ٹی وی چینلز کی جانب سے یہ رپورٹ کیا گیا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ملاقات کی درخواست کو وزیر اعظم نے مسترد کردیاتاہم سینیٹ سیکریٹریٹ نے وضاحت جاری کی تھی، جس میں دعویٰ کیا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نے اس طرح کی کوئی درخواست نہیں کی۔

ٗفواد چوہدری

مزید : صفحہ آخر