تین کمسن بچوں کی قاتل انکی ماں نکلی، عنیقہ نے اعتراف جرم کر لیا،آشنا سمیت گرفتار

تین کمسن بچوں کی قاتل انکی ماں نکلی، عنیقہ نے اعتراف جرم کر لیا،آشنا سمیت ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر )کینٹ کے علاقے عسکری ایلوین میں قتل ہونیوالے تین کمسن بچوں کی قاتل انکی اپنی ماں نکلی۔بچوں کی ماں ملزمہ عنیقہ نے باقاعدہ تین کمسن بچوں کو ہلاک کرنے کا اعتراف جرم کر لیا۔ایس پی کینٹ ڈاکٹر آنوش مسعود چوہدری کے مطابق عسکری ایلوین میں تین کمسن بچوں کی ہلاکت معمہ حل کر لیا گیا ہے ،ایس پی کینٹ کے مطابق تینوں کمسن بچوں کو ان کی ماں عنیقہ نے پہلے نشہ آور چیز کھلائی اور رات کوسوتے میں ان کے منہ پر جائے نماز رکھ کر انہیں ابدی نیند سلا دیا، ایس کینٹ کے مطابق خاتوں ملزمہ نے اعتراف جرم کر لیا ہے اور اس میں ملزمہ کا اشناء حسین مصطفی بھی شامل ہے جس پر دونوں ملزمان کی گرفتاری ریکارڈ میں ظاہر کر کے جائے نماز اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔پولیس کا نشہ کی لت میں مبتلا خاتون ملزمہ نے خود کو سرعام پھانسی دینے کا بھی کہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -