پیف میں غیر قانونی تعیناتیوں کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کے وکیل کو آئندہ سماعت پر بحث کا حکم

پیف میں غیر قانونی تعیناتیوں کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کے وکیل کو ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں 252 افراد کی غیرقانونی تعیناتیوں کے خلاف دائردرخواست پر پنجاب حکومت کے وکیل کو آئندہ سماعت پر بحث کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جسٹس شجاعت علی خان نے چودھرری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے فاؤنڈیشن کے وکیل کی استدعا مسترد کر تے ہوئے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں غیرقانونی بھرتیوں کے خلاف تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کر دی۔

پیف؍ غیر قانونی تعیناتیاں

مزید : صفحہ آخر