محکمانہ امتحان پاس کرنے والے ڈی ایس پیز کو قانونی طریقہ کے مطابق ترقی دینے کاحکم

محکمانہ امتحان پاس کرنے والے ڈی ایس پیز کو قانونی طریقہ کے مطابق ترقی دینے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے محکمانہ امتحان پاس کرنے والے ڈی ایس پیز کو قانونی طریقہ کار کے مطابق ترقی دینے کاحکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزارپولیس افسروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایس پی کے عہدہ پر ترقی کے لئے محکمانہ امتحان دیا،امتحان پاس کرنے کے باوجود ترقی نہیں دی جا رہی،انہوں نے کہا کہ میرٹ پر پورا اترنے کے بعد ترقی نہ دینا قوانین اور میرٹ کے اصولوں کے خلاف ہے، عدالتی حکم پر عدالت میں آئی جی پولیس پنجاب نے پیش ہو کر یقین دہانی کرائی کہ ترقی کے حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائے گا، عدالت نے محکمانہ امتحان پاس کرنے والیڈی ایس پیزکو قانون کے مطابق ترقی دینے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔
ترقی کا حکم

مزید :

صفحہ آخر -