طارق مسعود یاسین کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کئے جانے کا امکان

طارق مسعود یاسین کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کئے جانے کا امکان

  

اسلام آباد(آن لائن)سابق آئی جی پی اسلام آباد طارق مسعود یاسین کو نیا آئی جی پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے،20 مارچ کو انکی خد ما ت حکومت پنجاب کے سپرد کردی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق طارق مسعود یاسین کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کرنے کی استدعا خو د پنجاب حکومت نے کی تھی۔انہیں حال ہی میں گریڈ21میں ترقی ملی ہے۔طارق مسعود یاسین نہایت نیک نام آفیسر ہیں۔پنجاب اور و فا ق میں کئی اہم ذمہ داریوں پر فائض رہ چکے ہیں۔نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں تعیناتی کی وجہ سے پولیس کے بے شمار افسران ان کے شاگرد ہیں اوران کی سرکردگی میں کام کرنا فخر سمجھتے ہیں۔اس سے قبل وہ پنجاب میں سرگودھا،خوشاب،جھنگ،مظفرگڑھ میں بطور ایس ایس پی جبکہ اے آئی جی ٹریننگ،اے آئی جی اسٹبشلمنٹ،اے آئی جی انوسٹی گیشن کے علاوہ ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او) گو جر ا نو ا لہ ، فیصل آباد،ملتان رہ چکے ہیں۔وفاق میں بطور آئی جی اسلام آباد کے علاوہ آئی بی میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

طارق مسعود

مزید :

صفحہ آخر -