2ملزموں کی ضمانت مسترد ہونے پر ہائیکورٹ سے فرار کی کوشش ناکام
لاہور(نامہ نگار خصوصی )پولیس نے فراڈ کے مقدمہ میں ملوث دوملزموں کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دونوں ملزموں کو لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ سے گرفتارکرلیا۔ ملزموں یعقوب اور حافظ مبارک نے فراڈ کے الزام میں درج مقدمہ میں ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کررکھا تھا، ملزموں پر اراضی کے لین دین پر20لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج ہے، عدالت نے درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلا ء کا موقف سننے کے بعد ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں،ضمانت مسترد ہوتے ہی دونوں ملزموں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے یہ کوشش ناکام بنا دی اور انہیں عدالت کے احاطہ سے گرفتار کرلیا۔
فرار کی کوشش