احد چیمہ کے شریک ملزم شاہد شفیق کی گرفتاری کیخلاف دائر درخواست مسترد
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے شریک ملزم شاہد شفیق کی گرفتاری کے خلاف دائردرخواست کوناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردیا ۔جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے بسم اللہ انجینئرنگ کے سی ای او شاہد شفیق کی درخواست پر فیصلہ سنادیا ۔عدالت نے شاہد شفیق کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے احتساب عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔