پنجاب فوڈ اتھارٹی کا درآمد اشیائے خوردونوش پر ہدایات اردو کیساتھ انگریزی میں بھی تحریر کرنے کا حکم

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا درآمد اشیائے خوردونوش پر ہدایات اردو کیساتھ انگریزی ...

  

لاہور(کامر س رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے درآمد کی گئی اشیائے خورونوش پر لیبل اور ہدایات اردو اور انگریزی میں تحریر کرنے کیلئے امپورٹرز کو تفصیلی ہدایات جاری کردیں،نئے لیبل کے ساتھ اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے 31مئی کی ڈیڈ لائن مقررکی گئی ہے۔ رعائتی مدت ختم ہونے کے بعد سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے غیر ملکی زبان میں لیبل کی گئی اشیائے خوردونوش کو مارکیٹ سے ہٹا دیا جائے گا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اردو یا انگریزی کے لیے دیگر کسی بھی زبان میں اشیائے خوردونوش پر لگے لیبل پڑھنے میں عوام کو مشکلات پیش آتی ہیں۔لیبل پر درج اجزاء نہ پڑھ سکنے سے غلط خوراک کے انتخاب کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔بہتریں خوراک کے انتخاب کو یقینی بنانے اور اس سلسلے میں عوام کی مدد کیلئے امپورٹ کی جانے والی اشیائے خورونوش پر اردو اور انگریزی کے علاوہ دوسری کسی بھی زبان میں لیبلنگ کی مکمل ممانت کے ساتھ درآمد کی گئی اشیاء کا حلال سرٹیفکیٹ اورلیبل پر حلال کی تصدیقی مہر کا ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔ڈی جی فوڈ نے مزید واضح کیاکہ رعائتی مدت ختم ہونے کے بعد قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ لیبلنگ کی ہدایات پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے تحت جاری کی گئیں ہیں۔عوام سے گزارش ہے درآمد کی گئی اشیاء پر لگے لیبل کا خریدنے سے پہلے بغورجائزہ لیں اور ہمیشہ صحیح اور صحت مند اشیائے خورونوش کاانتخاب کریں۔

لاہور(کامر س رپورٹر)پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور میں کارروائیاں کرتے ہو ئے قوانین کی خلاف ورزیوں پر مِلک شاپ اور فیٹ رینڈرنگ یونٹ کوسربمہر کر دیا گیا جبکہ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر جرمانے کیے گئے اور بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور میں موجودفیضان مِلک شاپ کو دودھ میں پانی اور مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ کر نے پر سیل کر دیا گیا ۔علاوہ ازیں کارروائی کے دوران احمد فیٹ رینڈرنگ یونٹ کو جانوروں کی باقیات سے آئل تیار کرنے ،ورکنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات اورغیر قانونی کام کے پیش نظر پروڈکشن یونٹ کو سیل کردیاگیا اور مالکان کے خلاف ایف ائی آر درج کروادی گئی ۔ اس کے علاوہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف مزید کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف فوڈ پوائنٹس، ہوٹلز، سوئٹس اینڈ بیکرز ،کر یانہ سٹورزاورپروڈکشن یونٹس کو غیر معیاری اجزاء کے استعمال ،حشرات کی موجودگی ،صفائی کے ناقص انتظامات اور عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کرنے ،کیمکل ڈرمز کا استعمال کرنے ، زائدلمعیاد اشیاء فروخت کرنے اور اشیاء خرید و فروخت کا رکارڈ نہ رکھنے پر مجموعی طور پر بھاری جرمانے عائدکیے۔ جبکہ مختلف فوڈ پوائنٹس سے زائدالمیعاد کاربونیٹڈ ڈرنکس اینڈ مشروبات اور مضر صحت دودھ،کیچپ,بھاری مقدار میں گلے سڑے پھل اور سبزیاں اور باسی خوراک کو تلف کر دیا گیا ۔مزید برآں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی سیفٹی ٹیمز نے متعدد فوڈ پوائنٹس کو ناقص غذا کی فراہمی اور عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نوٹسز جاری کیے۔

فوڈ سیفٹی ٹیمیں/چھاپے

مزید :

صفحہ آخر -