ٹوبہ ٹیک سنگھ، خلع لینے کی رنجش پر ملزمان کی فائرنگ سے لڑکی کے والدین قتل

ٹوبہ ٹیک سنگھ، خلع لینے کی رنجش پر ملزمان کی فائرنگ سے لڑکی کے والدین قتل

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی) خلع لینے کی رنجش پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے لڑکی کے والدین کو قتل کردیا ،چک نمبر 328گ ب میں بشیر اور عبدالغفور وغیرہ 9مسلح ملزمان نے عاشق علی کے گھر دھاوا بول دیا ،اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ،فائرنگ کی زد میں آکر عاشق علی اور اسکی بیوی نسیم بی بی شدید زخمی ہوگئے ،اور شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عاشق علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،جبکہ نسیم بی بی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی ،مقتول کے بیٹے عارف علی نے بتایا کہ ملزمان جاتے ہوئے گھر سے 12بور بندوق بھی اٹھا کر لے گئے ، جبکہ ملزم بشیر کے بھتیجے سے اسکی ہمشیرہ نے خلع لے لی ،جسکی رنجش پر ملزمان نے وقوعہ سر زد کیا ،تھانہ چٹیانہ پولیس نے 7نامزد اور 2نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302/148/149ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

قتل

مزید : صفحہ آخر