کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس کا فیصلہ محفوظ

کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس کا فیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد ( آن لائن)اسلا م آباد ہائی کورٹ نے کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی اس موقع پر سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی اپنے وکیل راجا رضوان عباسی اور سیہل وڑائچ ایڈووکیٹ جبکہ طیبہ کے والدین کی جانب سے راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے موقع پر ملزم سابق جج راجہ خرم علی خان160 کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے اپنے دلائل مکمل کر لیئے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -