سورج نے گرمی دکھانا شروع کر دی،درجہ حرارت میں اضافہ

سورج نے گرمی دکھانا شروع کر دی،درجہ حرارت میں اضافہ

  

لاہور(کامر س رپورٹر) سورج نے گرمی دکھانا شروع کر دی ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کے باعث وفاقی و صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک بھر میں موسم خشک اور گرم رہے گا جس سے گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا ۔ گزشتہ روز ملک بھر میں موسم خشک اور گرم رہا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی ملک بھر میں موسم خشک ا ور گرم رہے گا ۔دوسری جانب صوبہ سندھ میں درجہ حرارت 42 سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے ۔ گزشتہ روز مختلف شہروں میں ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اسلام آباد میں 32، پشاور میں 32، لاہور میں 35، مری میں 23، فیصل آباد میں36 ، کراچی میں ، 40حیدر آباد اور سکھر میں 42سنٹی گریڈ رہا ۔

گرمی

مزید :

صفحہ آخر -