شہد ا کے ورثا کے مسائل حل کرنے کیلئے فرنٹ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت

شہد ا کے ورثا کے مسائل حل کرنے کیلئے فرنٹ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)ڈی جی پنجاب اینٹی کرپشن مظفرعلی رانجھا نے دہشت گردی کے باعث عسکری ، سول اور مسلح افواج کے شہداء کی فیملیزکوپنجاب کے سرکار ی محکموں میں درپیش مشکلات اوردیگر مسائل کے ازالہ کے لئے فوری طور پرفرنٹ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ڈی جی پنجاب اینٹی کرپشن مظفرعلی رانجھا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عسکری ، سول اور مسلح افواج کے شہداء کی فیملیزکوسرکار ی محکموں میں مشکلات اور انہیں درپیش دیگرمسائل کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ 9ریجنل ڈائریکٹرز کو 2روز کے اندرنادرایسٹیبلشمنٹ فرنٹ ڈیسک قائم کرنی کی ہدایات جاری کردی ہیں ، انہوں نے فرنٹ ڈیسک قائم کرکے فوری طور پر ان کی تصاویر بھی وٹس ایپ گروپ میں بھجوانے کی ہدایات کی ہے ۔

فرنٹ ڈیسک

مزید :

صفحہ آخر -