مشرف بزدل ہم بہادری سے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں : مریم نواز

مشرف بزدل ہم بہادری سے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں : مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی )مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پرویز مشرف بزدل ہیں جب کہ ہم مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں،ہم ہسپتال میں نہیں چھپے، مشرف نے وطن واپس آنا ہوتا تو بھاگتے ہی کیوں، سیاست دانوں اور مشرف جیسوں میں فرق پتہ لگنا چاہیے۔منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل(ر)پرویز مشرف جیسے لوگ بزدل ہیں جب کہ ہم یہاں دلیری سے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں، ہم ہسپتال میں نہیں چھپے، مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج تک کسی گواہ نے آ کر نہیں کہا کہ ہم نے کوئی کرپشن کی، ایک گواہ تو بتائیں جس نے کٹہرے میں آ کر کہا ہو کہ 5000 کی کرپشن ہوئی، کیا سات ماہ سے کیس نہیں چل رہا ہے کیا کسی گواہ نے ہمارے خلاف بیان دیاہے؟

مزید :

صفحہ اول -