گرمی بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ کا بھی سلسلہ شروع ہو گیا

گرمی بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ کا بھی سلسلہ شروع ہو گیا

لاہور(کامر س رپورٹر)گرمی کی شدت بڑھتے ہی حکومت کے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے بڑے بڑے دعوؤں کا پو ل کھل کر سامنے آگیا ۔ الیکشن سال کے باعث لوڈ مینجمنٹ کے نام پر بدترین لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ شروع کر دیا گیا ۔گرمی کی شدت بڑھ جانے سے ملک بھر میں بجلی کی ڈیمانڈ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ دوسری جانب ارسا کی جانب سے ڈیموں سے پانی کے اخراج میں نمایاں کمی کے باعث ہائیڈل کی پیداوار صرف ایک ہزار میگاواٹ سے بھی کم کی سطح پر آ گئی ہے ۔ارسا کی جانب سے مئی کے پہلے ہفتے تک ڈیموں سے پانی کے اخراج میں اضافہ نہیں کیا جائے گا جبکہ دوسری جانب بجلی کی ڈیمانڈ میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا ۔ گزشتہ روز تربیلا سے صرف 16300 کیوسک اور منگلا سے صرف 13700 کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا ۔ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت سمیت تمام بڑے شہروں میں مرمت کے نام پر درجنوں فیڈرز کو صبح نو بجے سے لیکر دوپہر تین بجے تک بند رکھا گیا جس کے باعث بڑا علاقہ تقریبا سارادن ہی بجلی سے محروم رہا ۔ ا سکے بعد بھی ان علاقوں میں شیڈول کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں آٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں د س گھٹنے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔

مزید : صفحہ آخر