پنجاب حکومت نے خمیری روٹی مہنگی کردی ، اب 10 روپے میں ملے گی

پنجاب حکومت نے خمیری روٹی مہنگی کردی ، اب 10 روپے میں ملے گی

  

لاہور (آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پنجاب حکومت نے خمیری روٹی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق تمام تندور روٹی 10 روپے میں فروخت کرینگے اس سے قبل ان تندوروں پر سادہ روٹی 6 روپے اور خمیری روٹی 8 روپے میں فروخت کی جارہی تھی تاہم یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پنجاب حکومت نے خمیری روٹی کی قیمت 10 روپے کرتے ہوئے روٹی کے وزن میں بھی 20 گرام کا اضافہ کردیا ہے اس اضافے کے ساتھ تمام تندور سو گرام کی روٹی کا وزن ایک سو بیس گرام کرنے کے پابندہونگے۔

مزید :

صفحہ آخر -