بچیکی اور فیض آباد میں تین کمسن بچیوں سے بداخلاقی، دونوں ملزمان گرفتار

بچیکی اور فیض آباد میں تین کمسن بچیوں سے بداخلاقی، دونوں ملزمان گرفتار

  

بچیکی،منڈی فیض آباد،ننکانہ (نامہ نکاران، نمائندہ خصوصی) بچیکی اور منڈی فیض آباد میں دو مختلف واقعات میں تین بچیاں بداخلاقی کا شکار ہو گئیں۔ٹیوشن پڑھنے کے لیے جانے والی دوسری جماعت کی 2 کمسن طالبات کو ٹیوٹر نے بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔9سالہ اریدہ ،10سالہ سدر ہ سکول سے چھٹی کے بعد ملزم عرفان کے گھر پڑھنے گئیں تو ملزم انہیں کھیتوں میں لے گیااور باری باری بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔نواحی گاؤں خانپور میں محمدانور کی بیٹی اریدہ اورعبدالغفور کی بیٹی سدرہ جو مقامی سکول میں دوسری جماعت میں پڑھتیں ہیں سکول کے بعد ملزم عرفان کے گھر حسب معمول ٹیوشن پڑھنے گئیں تو وہ دونوں بچیوں کو بہانے سے کھیتوں میں لے گیا اور بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔تھانہ بڑاگھر پولیس نے اریدہ کی والدہ مقبولاں بی بی کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔ دریں اثنامنڈی فیض آباد کے نواحی گاوں موضع ملی والہ میں ایک اوباش پہلی جماعت کی پانچ سالہ عاصمہ کو ورغلا کر باہر کھیتوں میں لے جا کر زبردستی بداخلاقی کرنے کے بعد اسے خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہو گیا پولیس رپورٹ میں عاصمہ کے والد بابر علی نے بیان کیا ہے کہ میری بچی گھر سے باہر کھیلنے کے لیے گئی جب کافی دیر گھر واپس نہ آئی تو میں معززین دیہہ ریاض احمد ،محمد بوٹا کو لے کر بچی کی تلاش کے لیے گاوں سے باہر ٹیوب ویل کے قریب پہنچے تو قریبی کھیتوں سے بچی کے چیخنے کی آوازیں آ رہی تھیں ،میں معززین کے ہمراہ جب کھیت میں پہچا تو ملزم بداخلاقی کر رہا تھا ہمیں دیکھ کر بچی کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا پولیس نے ملزم افتحار ولد اصغر کو گرفتار کر لیا ، مزید تفتیش جاری ہے۔علا و ہ ازیں اقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر عزیز اللہ اور ایس ایچ او تھانہ بڑا گھر انسپکٹر سجاد اکبر موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے انتہائی کوشش کر کے سکول ٹیچر ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا اس موقعہ پر ڈی پی او ننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے وقوعہ جات کے بروقت مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔

مزید :

صفحہ آخر -