وزیر اعظم نے کوہاٹ میں گیس پراسیسنگ پلانٹ کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم نے کوہاٹ میں گیس پراسیسنگ پلانٹ کا افتتاح کر دیا

  

کوہاٹ(آئی این پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوہاٹ میں گیس پراسیسنگ پلانٹ تولنج کا افتتاح کیا ، اس منصوبے سے 2کروڑ کیوبک فٹ یومیہ گیس پیدا ہوگی اور قومی خزانے میں 3کروڑ 10لاکھ ڈالر سالانہ کا اضافہ ہوگا۔ منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوہاٹ میں گیس پراسیسنگ پلانٹ تولنج کا افتتاح کیا،گورنر خیبر پختونخوا اقبال جھگڑا بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، نئے پلانٹ سے ملکی شمالی حصوں بشمول خیبر پختونخوا کو گیس کی سپلائی میں اضافہ ہوگا، اس منصوبے کو مول پاکستان نے ڈیرہ کروڑ ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا، تولنج منصوبے سے 2کروڑ کیوبک فٹ یومیہ گیس پیدا ہوگی، اور قومی خزانے میں 3کروڑ 10لاکھ ڈالر سالانہ کا اضافہ ہوگا، یہ منصوبہ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ تولنج منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹز شپ کی عمدہ مثال ہے۔

وزیر اعظم

مزید :

صفحہ اول -