تحریک لبیک کے رہنماء خادم حسین رضوی سمیت 480افراد کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم روانہ

تحریک لبیک کے رہنماء خادم حسین رضوی سمیت 480افراد کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم ...

اسلام آباد( آن لائن ) فیض آباد دھرنے کی مرکزی جماعت تحریکِ لبیک یا رسول اللہ کے رہنما خادم حسین رضوی سمیت 480افراد کی گرفتاری کیلئے ٹیم روانہ کر دی گئی۔اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی نجیب رحمان نے بتایا کہ انسدادِ دہشت گردی کے عدالت نے خادم حسین رضوی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہوئے ہیں۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کی نگرانی میں8 اراکین پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے تاکہ وارنٹ گرفتاری پر عمل دارآمد کروایا جا سکے۔ایس ایس پی نجیب الرحمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ٹیم کو مقامی پولیس سٹیشنوں کی معاونت بھی حاصل ہے اور یہ چند دن بعد واپس آ کر پیش رفت سے آگاہ کریں گی۔

مزید : صفحہ آخر