سپریم کورٹ نے ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق میڈیاکے خلاف درخواست خارج کردی

سپریم کورٹ نے ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق میڈیاکے خلاف درخواست خارج کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ نے 2مئی2011کوایبٹ آباد آپریشن سے متعلق میڈیاکے خلاف درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے ایبٹ آباد آپریشن پر میڈیا کے کردار سے متعلق کیس کی سماعت توچیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیایہ معاملہ اب بھی زندہ ہے ۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ تاحال زندہ ہے کیونکہ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد میڈیا نے فوج اور حساس اداروں کے خلاف مہم چلائی ، جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ بہترہوگاآپ پہلے ہائی کورٹ سے رجوع کریں ، درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ یہ عوامی مفاد عامہ اوربنیادی حقوق سے متعلق کیس ہے یہ آرمی اور عدلیہ سے متعلق کیس ہے ،کیونکہ اسامہ بن لادن آپریشن کے بعد آرمی اور عدلیہ کوملوث کیاگیا ۔ تاہم عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے معاملہ نمٹادیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -