ٹارگٹ کلر ملزم ماما رئیس کا4 مقدمات میں 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ٹارگٹ کلر ملزم ماما رئیس کا4 مقدمات میں 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر مامارئیس کا دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی سمیت 4 مقدمات میں 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی ۔ انسدا ددہشت گردی کی منتظم عدالت نے کورنگی پولیس نے گزشتہ شب ایئرپورٹ سے حراست میں لیے گئے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر مامارئیس کو پیش کیا ۔ تفتیشی افسر نے فاضل جج کو ملزم کی گرفتاری سے آگاہ کرتے ہوئے موقف اپنایا ملزم کی نشاندہی پر عیدگاہ کے گراؤنڈ سے اسلحہ برآمد کیا گیا ۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تو عدالت نے ملزم کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -