نواز شریف کا چودھری نثار سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار

نواز شریف کا چودھری نثار سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار

  

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان بارے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا،سوال پوچھنے والے صحافی کو نواز شریف نے ٹوکتے ہوئے کہا کہ بات مشرق کی ہو رہی ہوتی ہے اور آپ مغرب کی طرف چل پڑتے ہیں۔منگل کو احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کی تو اس دوران ایک صحافی نے نواز شریف سے پوچھا کہ کیا چوہدری نثار علی خان کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے جس پر نواز شریف نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی عجیب سوالات پوچھتے ہیں،بات مشرق کی ہو رہی ہوتی ہے اور آپ مغرب کی طرف چل پڑتے ہیں۔

نواز شریف

مزید :

صفحہ اول -