(ن) لیگ اپنا قبلہ درست رکھے تو جمہوریت مضبوط ہوگی ، شیری رحمن

(ن) لیگ اپنا قبلہ درست رکھے تو جمہوریت مضبوط ہوگی ، شیری رحمن

 اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اپنا قبلہ درست رکھے تو جمہوریت مضبوط ہوگی‘ پیپلز پارٹی نے جمہوری اداروں اور جمہوریت کا ساتھ دیا کسی کی ذات کا نہیں‘ بات نکلے گی تو بہت دور تک جائے گی‘ احاطہ عدالت میں نواز شریف کی باتیں تشویش ناک ہیں‘ گزشتہ چار سال میں (ن) لیگ نے خارجہ سطح پر ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ وہ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں نواز شریف کن چیزوں کا موازنہ کرکے حوالے دے رہے ہیں ہم نے جمہوریت اور جمہوری نظام کا ساتھ دیا کسی کی ذات کا نہیں۔ میثاق جمہوریت میں جو بات ہوئی تھی شاید نواز شریف سمجھ جائیں۔ میمو گیٹ میں تو نواز شریف کالا کوٹ پہن کر عدالت جاتے تھے ہم نے امریکی امداد ٹھکرا کر نیٹو سپلائی کو بلاک کیا۔ بات نکلے گی تو دور تک جائے گی۔ شیری رحمن نے کہا کہ احاطہ عدالت میں نواز شریف کی ایسی باتیں تشویشناک ہیں۔ ذاتیات پر بات نہیں کرتے اور نہ کرنے دیں گے۔ ہم جمہوریت اور جمہوری اداروں کی بات کرتے ہیں۔ (ن) لیگ اپنا قبلہ درست رکھے تو جمہوریت اور مضبوط ہوگی۔ وزیراعظم کہتے ہیں میں نااہل شخص کو اپنا وزیراعظم کہوں گا گزشتہ چار سال میں (ن) لیگ نے خارجہ سطح پر مل کا بیڑا غرق کیا ن لیگ کی جانب سے عوام کو کنفیوژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید : صفحہ اول