مشرف کی باقیات اب بھی کام کررہی ہیں ، کیپٹن (ر) صفدر

مشرف کی باقیات اب بھی کام کررہی ہیں ، کیپٹن (ر) صفدر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ مشرف کی باقیات ابھی بھی کام کر رہی ہے، ان باقیات کے نام گنوں تو پھر سارا دن اسی میں ہی گزر جائے گا ،مادر ملت کی روح کہ رہی ہے میرے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے،نواز شریف کو اسی بات کی سزا دی جا رہی ہے جو انہوں نے مشرف کو سزا دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ منگل کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر سے صحافی نے سوال کیا کہ مشرف کی پاکستان میں نکلنے میں مدد کس نے کی جس پر انہوں نے کہا مشرف کی باقیات ا ب بھی کام کر رہی ہیں آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں میں ایوب خان سے گنو، جنرل یحییٰ سے گنو، ضیا ء یا مشرف سے گنو اگر اس طرح گنتا رہا پھر تو میں سارا دن گنتا رہوں گا ۔انہوں نے کہا مادر ملت کی روح کہ رہی ہے میرے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ جب راحیل شریف کے کہنے پر نثار خان نے جانے دیا تو اس وقت آپ نے آواز نہیں اٹھا ئی اس پر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا نواز شریف کو اسی بات کی سزا دی جا رہی ہے جو انہوں نے مشرف کو سزا دینے کا فیصلہ کیا تھا ،مشرف نے آئین توڑا،منتخب وزیر اعظم کو ہٹا یا اور اور پوری فوج کو یرغمال بنائے رکھا ۔ انہوں نے یہ کہا تھا کہ مشرف کو چھوڑ دو جس پر نواز شریف نے کہا میں اپنی ذات کے لیے صرف چھوڑ سکتا ہوں ۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ سارا ڈارمہ مشرف کو بچانے کیلئے کیا جارہا ہے، میاں صاحب کو مشرف کیخلاف کارروائی کی سزا مل رہی ہے۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا اب مشرف کو واپس لانا ہوگا، سارا ڈارمہ مشرف کو بچانے کیلئے کیا جا رہا ہے، صرف نواز حکومت نے مشرف کیخلاف کاروائی کی ، جس کی سزا ان کو مل رہی ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر

مزید :

صفحہ اول -