غیر ملکی فنڈنگ کیس، (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن میں اپنا جواب جمع کرادیا

غیر ملکی فنڈنگ کیس، (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن میں اپنا جواب جمع کرادیا

  

اسلام آباد ( آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس میں اپنا جواب جمع کرادیا، جبکہ الیکن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کیخلاف غیرملکی فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت 3مئی تک ملتوی کر دی ۔منگل کو الیکشن کمیشن میں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کیخلاف مبینہ غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کی جس میں درخواست گزارفرخ حبیب کے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ، جبکہ پیپلزپارٹی کے لطیف کھوسہ اور ن لیگ کے وکیل جہانگیر جدون الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ،ن لیگ نے غیر ملکی فنڈنگ پر جواب جمع کرادیا،درخوست گزار کے وکیل نے کہا کہ جواب پر مسلم لیگ (ن) کے صدر کے دستخط نہیں ہیں ، الیکشن کمیشن نے کہا کہ تین مئی کون لیگ، اور پیپلزپارٹی کیخلاف مقدمات پردلائل ہونگے،اپریل میں حلقہ بندیوں پراعترضات سننے ہیں۔

غیر ملکی فنڈنگ کیس

مزید :

صفحہ اول -