گلگت بلتستان، ٹی20 ، دیا مرکی شکست پر کمشنر نے پوری ٹیم کو جیل بھیج دیا

گلگت بلتستان، ٹی20 ، دیا مرکی شکست پر کمشنر نے پوری ٹیم کو جیل بھیج دیا

  

اسلام آباد(آئی این پی)ہٹلر کی کرکٹ کے خلاف تاریخ پاکستان میں دہرا دی گئی، گلگت بلتستان سپر لیگ ٹی20کرکٹ ٹورنا منٹ میں دیا مر کرکٹ ٹیم کے ٹورنا منٹ سے آؤٹ ہو جانے پر کمشنر دیا مر استورڈویژن نے پوری ٹیم اور کوچنگ سٹاف کو جیل بھیجنے کے احکامات جا ری کر دیئے۔ان احکامات سے ٹیم کے منیجر، کوچ اور کپتان بھی محفوظ نہیں رہے۔یادرہے ایڈولف ہٹلر نے بھی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل دلچسپی سے دیکھا اور اپنی مصروفیات میں مشغول ہو گیا۔چند دن بعد ہٹلر کو میچ یاد آیا اور اس نے میچ بے نتیجہ ختم ہونے پردونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو لائن میں کھڑا کرکے گولیاں مروادیں تھیں

گلگت بلتستان

مزید :

صفحہ اول -