ایورنیو پبلک سکول کی تقریب تقسیم انعامات،اجمل ہاشمی کی خصوصی شرکت

ایورنیو پبلک سکول کی تقریب تقسیم انعامات،اجمل ہاشمی کی خصوصی شرکت

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و چیئرمین یونین کونسل 232اجمل ہاشمی نے اپنی یونین کونسل میں واقع ایورنیو پبلک سکول ٹاؤن شپ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر انہوں نے سکول میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیو الے بچوں اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی یہ ہر ممکن کوشش ہے کہ تعلیم کے میدان میں بھی ہر ممکن بہتری لائی جائے اور اس کے لئے تمام تر وسائل کو برؤے کار لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیم کے میدان میں بھی بہترین کام کئے ہیں اور اس میں ٹیچر ٹرینگ سمیت بچوں ا ور ان کے والدین کو وٖظائف تک دئیے جارہے ہیں جبکہ بچوں کو مفت کتابیں بھی مہیا کی جا رہی ہیں ہمارا مقصد ہی یہی ہے کہ آج کا بچہ پڑھا لکھا ہو گا تو وہی کل بہترین مستقبل ہو گا پاکستان کا اس لئے بچوں ا ور بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -