ووٹرز لسٹیں اورڈسپلے سنٹرز مشتہر نہ کرنا دھاندلی ہے،یونس ایڈووکیٹ
لاہور(پ ر)امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی159یونس میو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نئی ووٹر لسٹوں کی کی اشاعت کے سلسلہ میں26مارچ سے24اپریل تک ملک بھر میں 14ہزار 487ڈسپلے سنٹرز قائم کئے گئے تاک عوام الناس اپنے ووٹ کا اندراج اور درستگی کرواسکیں مگر ان ڈسپلے سنٹرز کی لسٹ تاحال الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر فراہم نہیں کی گئی جو آئندہ الیکشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے۔ایک پریس کانفرنس میں یونس میو ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے ڈسپلے سنٹرز کی لسٹ فوری طور پر اپنی ویب سائٹ پر آویزں نہ کی تو جماعت اسلامی صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے سامنے دھرنا دے گی۔اس موقع پر قیم زون شہزاد عبداللہ،امراء مشتاق حقانی،راؤ عبدالمجید،محمد شفیق،ماسٹر رمضان،عبدالمتین،عبدالمجید،سید سجاد گیلانی ودیگر کارکنان موجود تھے۔