اسحٰق ڈار اقتصادی مشاورتی کونسل کی سربراہی سے فارغ ، شوکت ترین نئے سربراہ مقرر

اسحٰق ڈار اقتصادی مشاورتی کونسل کی سربراہی سے فارغ ، شوکت ترین نئے سربراہ ...

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی سربراہی سے اسحاق ڈار کو ہٹا کر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو سربراہ مقرر کردیا ، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا حکومتی اقتصادی پالیسیوں پر تنقید کرنیوالے اقتصادی ماہرین کو بھی کونسل کی رکنیت سے فارغ کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزارت خزانہ نے نئے اقتصادی مشاورتی کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈوائزری کونسل میں کل چوبیس ارکان شامل ہوں گے جس میں 13نجی شعبے اور 11سرکاری عہدیدار شامل ہوں گے مشیر خزانہ ، مشیر ریونیو ، وزیر مملکت خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک کوسرکاری ممبرز مقرر کردیا گیا ۔فارغ کئے جانیوالے اقتصادی ماہرین میں اشفاق حسن خان ، ثاقب شیرانی اور ارشد حسین شامل ہیں ۔جن کی جگہ علی چیمہ شاہد کاردار اور عاطف باجوہ سمیت دیگر کو شامل کرلیا گیا ہے اقتصادی مشاورتی کونسل میں وفاقی سیکرٹری سمیت چار سرکاری ممبران اب شامل کرلئے گئے ہیں ۔

اقتصادی مشاورتی کونسل

مزید : صفحہ اول