نبیلہ حاکم کی جانب سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے جائز مطالبے پر قرارداد اسمبلی میں جمع

نبیلہ حاکم کی جانب سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے جائز مطالبے پر قرارداد اسمبلی میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے جائز مطالبات فوری حل کرنے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب بھر کی ورکرز گزشتہ 24گھنٹو سے اسمبلی کے سامنے دھرنہ دیے ہوئے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ان کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔لیڈی ہیلتھ ورکرز نے رات پنجاب اسمبلی کے سامنے سڑک پر سو کر گزاری ہے۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت لیڈئی ہیلتھ ورکرز کے بنیادی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

ہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت لیڈی ہیلتھ ورکرز کے جائز مطالبات فی الفور تسلیم کرے اور مال روڈ کو ٹریفک کیلئے دوبارہ کھولا جائے تاکہ شہریوں کو اس ذہنی اذیت سے چھٹکارہ مل سکے۔