ذاتی یا سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے ملک کو جلد کرپشن سے پاک کردینگے ، چیئرمین نیب

ذاتی یا سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے ملک کو جلد کرپشن سے پاک کردینگے ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ قوم کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کی طرف دیکھ رہی ہے،احتساب سب کیلئے کی پالیسی کے تحت کام کام اورصرف کام ہورہاہے،عزم کیا تھاکہ احتساب ہوتاہوانظرآئیگا۔اسلام آباد میں اپنے زیرصدارت اجلاس میں انہوں نے کہا کہ نیب افسران شفافیت اورقانون کے مطابق کام کریں،نیب کسی ذاتی یاسیاسی انتقام پریقین نہیں رکھتا۔ان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کاخاتمہ پوری قوم کی آواز ہے پاکستان کوبہت جلدبدعنوانی سے پا ک کردیں گے۔دوسری جانب ترجمان نیب کے مطابق اجلاس میں ادارے کی حالیہ کارکردگی بھی زیر بحث رہی جس کے مطابق گزشتہ 5ماہ میں 226 افرادگرفتارکیے جبکہ55 شکایات کی جانچ پڑتال کی منظوری دی گئی اور39 انکوائریوں و 33 تحقیقات کی منظوری دی گئی۔چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ197ریفرنسزدائرکیے گئے اور27کوسزادلوائی۔
چیئرمین نیب

اسلام آباد (آئی این پی ) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ کیلئے چیئرمین نیب کو طلب کر لیا ہے ۔ پی اے سی میں سول ایوی ایشن ڈویشن اور ایچ ای سی میں کروڑوں روپے مالی بے ضابطگیوں کے معاملات پر چئیرمین کمیٹی برہم ہوگئے، قائداعظم یونیورسٹی کی ابتر صورتحال بارے چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کا لیکچر وی سی قائداعظم یونیورسٹی خاموشی سے سنتے رہے ۔گزشتہ روز خورشید شاہ کی زیر صدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلا س وزارت ہوا بازی کے آڈٹ مالی سال 2016-17 کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ نے کہاکہ پرویز مشرف نے بغیر پی سی ون اسلام آباد نیو ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھا، نیو ایئر پورٹ اسلام آباد کی زمین ہموار کرنے پر ایک ارب روپے کی بھرائی کی گئی،آڈٹ حکام اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کے 66کروڑ روپے کے غیر قانونی کنٹریکٹ کا معاملہ زیر غور لائے آڈٹ حکام نے بتایاکہ میسز اے اے بی میگا انجینئرنگ کمپنی کو خلاف قواعد 66 کرورڑوپے کا ٹھیکہ دے دیا گیا ، آڈٹ حکام نے بتایاکہ نیب کی انکوائری میں ثابت ہوا غیر قانونی کنٹریکٹ دیا گیا آڈٹ حکام تمام ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا ۔نیب حکام نے بتایاکہ متعلقہ فرم کے سی ای او کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے کمیٹی نے استفسارکیاکہ اس کیس میں 4 ماہ کا وقت دیا گیا تاخیر کیوں ہوئی جس پر نیب حکام نے بتایاکہ چیئرمین نیب کا عہدہ خالی تھا تب تاخیر ہوئی نیب حکام اب معاملہ مقررہ وقت پر حل کر لیا جائے گا ، رکن کمیٹی شفقت محمود نے کہاکہ نیب کو جو کیسز بھیجے جاتے ہیں ان میں 4 ماہ کا وقت دیا جاتا ہے ، نیب میں جا کر معاملہ ختم کیوں ہوتا ہے شفقت محمود نے کہاکہ کیا نیب آڈٹ سے بالا تر ہے شفقت محمود نے کہاکہ زیر التوا کیسز کی تفصیلات دی جائیں،خورشید شاہ نے کہا کہ کریشن کیسز میں ریکوری پر 25فیصد نیب کو ملتا ہے خورشید شاہ اگر قانون سازی کی ضرورت ہے وہ بھی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پبلک منی والے کیسز تاخیر کا شکار نہ ہوں اجلاس میں نیشنل بک فاونڈیشن کا آڈٹ اعتراض بھی نمٹا دیا گیا۔اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی آڈٹ رپورٹ 17-2016 پی اے سی میں زیر غور لائی گئی ایچ ای سی میں گیارہ ارب چونتیس کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا ملک کی بڑی جامعات کے ترقیاتی منصوبوں میں بھی ایک ارب سڑسٹھ کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشا ف ہو ا کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف آئی ٹی لاہور، قائد اعظم یونیورسٹی اور کامسیٹس اسلام آباد کے منصوبوں میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں ہوئیں، آڈٹ رپورٹ کا مسیٹس لاہور اور قائد اعظم یونیورسٹی کے توسیعی منصوبوں کے فنڈز کمرشل بینکوں میں رکھے گئے چئیرمین پی اے سی نے کہاکہ یونیورسٹیز کے بنک اکاؤنٹس نیشنل بنک میں نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔ چیئرمین پی اے سی۔غلط فہمی کی بنا پر نجی بنک میں اکاؤنٹ کھولا۔ حکام نے بتایاکہ ب اکاؤنٹ نیشنل بنک میں کھول لیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -