ایم فل/ پی ایچ ڈی سکالرز کیلئے تحقیقی منصوبہ پر چھ روزہ بین الاقوامی ورکشاپ

ایم فل/ پی ایچ ڈی سکالرز کیلئے تحقیقی منصوبہ پر چھ روزہ بین الاقوامی ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام نوجوان اساتذہ اور ایم فل/ پی ایچ ڈی سکالرز کے لئے تحقیقی منصوبہ تیار کرنے پر چھ روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا آغاز ہو گیا ہے ۔ ور کشاپ میں جرمنی، امریکہ اور پاکستان سے ماہرین شرکاء کو تحقیق کے جدید طریقوں پر خصوصی لیکچر دے رہے ہیں۔ ورکشاپ کے دوسرے مرحلے میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر اور مختلف شعبہ جات سے فیکلٹی ممبران اور ایم فل پی ایچ ڈی سکالرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ورکشاپ میں بیلیفیلڈ یونیورسٹی جرمنی سے ڈاکٹر مصطفی اکساکل نے شرکا کو تحقیقی منصوبہ تیار کرتے وقت مختلف طریقوں کو استعمال کرنے اور نوک پلک درست کرنے پر لیکچر دیا۔ انہوں نے ریفرنس مینجر اور اینڈ نوٹ پر بھی شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔ قبل ازیں انہوں نے تقابلی جائزے کے لئے کوانٹی ٹیٹو اور کوالی ٹیٹو ریسرچ میتھڈ پر کلیدی لیکچر دیا۔ اپنے لیکچر میں انہوں نے تقابلے جائزے کے دوران مختلف چیلنجز ، خوبیوں اور خامیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ریسرچ سکالرز نے ورکشاپ کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کی تحقیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ورکشاپ کے اختتام پر سوال جواب کی نشست کا انعقاد ہوا۔