المحمدیہ روضہ سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’ ہم پاکستان ہیں‘‘ سیمینار کا انعقاد

المحمدیہ روضہ سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’ ہم پاکستان ہیں‘‘ سیمینار کا انعقاد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) المحمدیہ روضہ سوسائٹی کے زیر اہتمام ننھے بچوں کیلئے نظریہ پاکستان کے حوالے سے کل بعنوان ’’ ہم پاکستان ہیں‘‘ سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔جس میں شہر کے مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبا شرکت کریں گے۔ بچوں کے درمیان نظریہ پاکستان کو اجاگر کرنے کیلئے تقریری مقابلہ ، ڈیبلوز، ملی نغموں اور 3D ماڈلز کے مقابلہ جات کا نعقاد کیا جائے گا۔ سیمینار کا انعقاد ہمددرد سینٹر لٹن روڈ لاہور میں صبح 9 تادوپہر12بجے ہو گا۔ جس میں ایڈیٹر ماہنامہ میگزین ’’ پھول‘‘ محمد شعیب بحثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ بچوں کے ساتھ ساتھ سکولوں کے اساتذہ، پرنسپلز اور والدین بھی شرکت کریں گے۔ مقابلہ جات میں پوزیشنز حاصل کرنے والے بچوں میں ٹرافیز، میڈلز اور نقدی انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4