(ٹابا) فاؤنڈیشن کے درمیان سماجی فلاح و بہبودکے فروغ کیلئے معاہد ہ طے پا گیا

(ٹابا) فاؤنڈیشن کے درمیان سماجی فلاح و بہبودکے فروغ کیلئے معاہد ہ طے پا گیا

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی اور ٹی اے بی اے (ٹابا) فاؤنڈیشن کے درمیان سماجی فلاح و بہبود، ثقافت اور مختلف شعبوں میں تحقیق کے فروغ کیلئے معاہد ہ طے پا گیا ۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر، ٹابا فاؤنڈیشن کے بانی بریگیڈئیر (ر) آصف محمود ، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز فوزیہ ہادی علی و دیگر نے شرکت کی۔ معاہدے کے مطابق دونوں فریقین معاشرے کی بہتری کیلئے طلباؤ طالبات و دیگر افراد سے روابط مضبوط کریں گے۔ پنجاب یونیورسٹی اور ٹابا فاؤنڈیشن تحقیق اور انوویشن کو فروغ دینے کیلئے انڈسٹری اور اکیڈیما کے درمیان تعلقات کوبڑھانے کے علاوہ مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کریں گے ۔ پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباؤ طالبات معاشرتی وکاروباری سطح پر سماجی و تنظیمی مشکلات کے سدباب کیلئے کام کریں گے جس میں ٹابا فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی معاونت فراہم کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -