ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مقابلہ قراء ت ونعت، طلبہ میں انعامات تقسیم

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مقابلہ قراء ت ونعت، طلبہ میں انعامات ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے صوبائی مقابلہ حسن نعت اور قرات کے فائنل مقابلہ جات میں اول دوم اور سوم آنے طلبہ و طالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی 9ڈویژن کے کالجز میں صوبائی سطح پرطلبہ اور طالبات کے الگ الگ مقابلہ جات کا انعقادکیا گیا تھا۔صوبائی سطح پر مقابلہ حسن و قرات(بوائز ) کے فائنل مقابلہ جات میں اول دوم اور سوم آنے والے طلباء میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز گلبرگ میں ہوا جبکہ خواتین کالجز کے درمیان صوبائی سطح کے فائنل مقابلہ جات میں اول ،دوم اور سوم آنے والی طالبات کی تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقادگورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج فار وومن گلبرگ میں کیا گیا ۔ بوائز مقابلہ جات میں صوبائی سطح پر مقابلہ حسن قرات میں فیصل آباد کے جنید رزاق نے اول ، لاہور کے عبداللہ یوسف نے دوسری اور اور خوشاب کے مدثر اسلام نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اسی طرح صوبائی سطح پر مقابلہ حسن نعت بوائز میں بہاولپور کے حافظ انیس الرحمان نے اول ملتان کے سید نعیم ساجد نے دوسری اور فیصل آباد کے اویس ذاکر نے تیسری پوزیشن حاصل کی خواتین کے مقابلہ حسن قرات میں بہاولپور کی خولہ خان نے پہلی ، گوجرانوالہ کی اقصی شہزادی اور فیصل آباد کی حمنہ علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،اسی طرح خواتین کے صوبائی مقابلہ حسن نعت میں فیصل آباد کی سعیدہ یوسف نے اول اوکاڑہ کی شکیلہ اکرم نے دوسری اور راولپنڈی کی بینش مصطفی ٰ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز گلبرگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز منور حسین نے صوبائی سطح پر مقابلہ حسن قرات و نعت میں اول دوم اور سوم آنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے جبکہ گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج فار وومن گلبرگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز زاہد میاں نے صوبائی سطح پر اول دوم اور سوم آنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے

مزید : میٹروپولیٹن 4