خواجہ سعد رفیق آج نیب میں پیش ہوں گے

خواجہ سعد رفیق آج نیب میں پیش ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق آج بروز بدھ قومی احتساب بیورو ( نیب) میں پیش ہوں گے ۔ بتایاگیا ہے کہ نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کو 28مارچ کو صبح 11بجے طلب کیا گیا ہے جس پر وہ آج نیب لاہور میں پیش ہوں گے ۔ تفتیشی ٹیم کی جانب سے خواجہ سعد رفیق سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق سوالات کئے جائیں گے ۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کے چھوٹے بھائی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو بھی 29مارچ کو طلب کیاگیا ہے اور دونوں بھائیوں کو اس سے قبل بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے تھے۔
خواجہ سعد رفیق