لاہور سروسز ہسپتال میں سیکیورٹی گارڈز اور تیمار داروں میں جھگڑا،مریضہ کا بھائی جاں بحق

لاہور سروسز ہسپتال میں سیکیورٹی گارڈز اور تیمار داروں میں جھگڑا،مریضہ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر،خبر نگار)سروسزہسپتال میں عملیاورگارڈزکے تشدد سے مریضہ کا بھائی جاں بحق جب کہ لواحقین کے تشدد سے زخمی ہونے والے سکیورٹی گارڈ کی حالت بھی نازک ہے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق سروسزہسپتال لاہورکے گائنی وارڈ میں مریضہ کرن کے لواحقین اورطبی عملے میں معمولی تلخ کلامی پہلے لڑائی جھگڑے اورپھرتصادم میں بدل گئی، ینگ ڈاکٹروں اورسکیورٹی گارڈزکے تشدد سے مریضہ کا بھائی سنیل شدید زخمی ہوگیا۔ سنیل کوسروسز ہسپتال میں داخل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ لواحقین کے تشدد سے ایک سکیورٹی گارڈ زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔واقعے کے بعد سروسزہسپتال کے سکیورٹی گارڈزاورطبی عملے نے کام چھوڑ دیا جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو پریشانی کا سامنا ہے۔جھگڑے کی اطلاع ملنے پرپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور سنیل کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کیا۔ سنیل کے ورثا کی درخواست پر ینگ ڈاکٹرزاور ہسپتال کے دیگرعملے کیخلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے واقعے کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔