وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کل شبقدر میں جلسہ سے خطاب کرینگے

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کل شبقدر میں جلسہ سے خطاب کرینگے

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی )29 مارچ کو بروز جمعرات وزیر اعلی خیبر پختون خوا ہ شبقدر کا دورہ کر رہے ہیں جو کہ شبقدر میں جاری چند اہم منصوبوں کے افتتاح کے ساتھ ساتھ جلسہ عام سے خطاب کریں گے با خبر ذرزائع کے مطابق پی ٹی آئی کے تین ضلعی کونسلروں نے اپنے ساتھیوں اور حمایتیوں سمیت اس جلسہ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ امیدوار جو ابھی پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوا ہے وہ بھی اپنے ساتھیوں سمیت اس جلسہ میں شرکت نہیں کریں گے تو اب سوال یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اس جلسے میں کتنے لوگ کو اکٹھا کر پائے گی اور کیا یہ جلسہ 19 جنوری کو شبقدر پارک میں ہونے والے جماعت اسلامی کے جلسہ سے کامیاب ہو گی اور کیا پاکستان تحریک انصاف شبقدر میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر پائے گی جو انہوں نے موجودہ ایم پی اے کی غلط پالیسیوں کے باعث کھویا ہے اس کا اندازہ 29 مارچ کو ہونے والے وزیر اعلی کے جلسے سے لگے گا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -